¨ بعد از سلام آپ سب سے درخواست ہے ¨


¨ بعد از سلام آپ سب سے درخواست ہے ¨
کہ پوسٹ کو پورا پڑھا جاےؑ اور اس کے لےؑ کام شروع کیا جاےؑ تو مہربانی ہوگی !!

کچھ دن قبل سے میں نے ایک نیوز میں پڑھا اور کچھ تصاویر بھی دیکھی ہیں کہ برمی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو کیسے قتل کیا گیا ہے یہ واقعی میرے لئے بہت پریشان کن ہے. نہ صرف مسلمانوں کو قتل کیا گیا بلکہ برمی حکومت کی طرف سے انہیں بدخل کر دیا گیا ہے جو ان برمی کی طرف سے بہت ہی خوفناک عمل ہے جس سے بہت سارے سوال جنم لے رہے ہیں !!
پاکستان مسلم ملک ہے اور پاکستان اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہا ہے ؟
میڈیا پر خاموش کیوں ہے؟
کیا میڈیا کا کام صرف شخصی زندگی کے گرد گھومتے رہنے کا ہے؟
کیا میڈیا نایؑٹ شو اور یورپین کلبوں جیسے پراوگرام کرکے اپنا کام مکمل سمجھ رہا ہے؟
یا میڈیا پر بھی کسی اینٹی مسلم کا قبضہ ہو چکا ہے جو ان کو مسلم کی تکلیف نظر ہی نہیں آتی اور اگر نظر آتی ہے تو وہ اس سے آندھے اور بہرے ہوتے دکھایؑ دے رہے ہوتے ہیں؟
کیا میڈیا والے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آخری حدیث اور اسلام کی تعلیمات بھول چکے ہیں ؟
ہم سب کو اپنے فرائض کے بارے میں آگاہ ہونا چاہےؑ الحمدللہ مسلمان ہیں لیکن یاد رکھےؑ کہ ہم نام کے مسلمان ہیں جو سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور ہم اپنی زمہ داریوں سے کنارہ کرنے میں اچھایؑ سمجھ رہے ہیں جبکہ یہ سب ایک بہت بڑا ابلیس ہی کا دیا گیا دھوکا ہے جس میں ہم سب گھرے جا رہے ہیں کیونکہ
” اسلام نے مشرق سے مغرب تک اور شمال سے جنوب تک پوری دنیا کے مسلم کا ایک وجود بتایا ہے “
لیکن آج کیا ہو رہا ہے اسی ایک وجود کے ہر حصے کو بری طرح کہیں زخمی کیا گیا ہے تو کہیں کاٹا جا رہا ہے اور جب بھی کہیں پر مجھ جیسا شخص بولنے کی جسارت کرے تو بولا جاتا ہے کہ،
” اسلام امن کا درس دیتا ہے اور ہم دعا ہی کر سکتے ہیں “
جی نہیں اسلام اپنے تحفظ کی بھی تعلیم دیتا ہے اور جب ایسے میں کویؑ اپنا تحفظ نہ کرے ( جس کی آج ضرورت ہے ) تو اس کو بے غیرت بے دین بھی کہتا ہے ۔
ہم یہاں بلخصوص میڈیا والوں کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ آپ مسلمان ہیں یا نہیں ہیں یہ چیز ہمیں اب بتایؑ جاےؑ اگر آپ غیر مذہب کے کارندے بن چکے ہیں ،
( جو آپکے کردار سے ظاہر ہو رہا ہے ) تو پھر ہم سے بھی کسی اچھایؑ کی امید اب نا رکھےؑ ، کیونکہ ہم اس بے غیرتی کا حصہ کبھی نہیں بن سکتے ۔
جس کا حصہ اکثر پاکستانی میڈیا والے بن چکے ہیں، جیسے جناب ممتاز قادری شہید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے جنازے تک کے لےؑ پاکستانی نام نہاد میڈیا بے غیرت میڈیا کی انکھوں میں موتیا کی مرض اترآیؑ تھی بلکل ویسے ہی آج جن کو برما میں کےؑ گےؑ مظالم بلکل نظر ہی آنے بند ہو چکے ہیں ۔
لعنت ہے ایسے میڈیا والوں پر جو چند ٹکوں کے عوض ایمان بیچنے پر آمادہ ہو گےؑ اور
یہ سب کچھ اس لےؑ بھی لکھ کر بتا رہا ہوں کہ سند رہے گی کہ کل بروز حشر اس چیز کا سب سے بڑا گواہ ہر وہ شخص ہوگا جو بھی اس تحریر کو پڑھے گا !

ان شا اللہ تعالیٰ

 

Article

 

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: