محترم بھایؑ جان جناب عامل سلطانپوری صاحب کی نیؑ غزل

محترم بھایؑ جان جناب عامل سلطانپوری صاحب کی طرف سے
آپ سب کی خد مت میں سلام و دعا کے ساتھ یہ نیؑ غزل حاضر ۔۔۔۔۔

……….غزل……….

حسن جب بے حجاب ہوتا ہے
دل میں اک اضطراب ہوتا ہے

سب سے خندہ زنی سے ملتے ہو
مجھ سے ہی اجتناب ہوتا ہے

اسکی جلوہ نمائی سے اکثر
رشک میں ماہتاب ہوتا ہے

رسمِ دیں سے رہا جو بیگانہ
وہ ہی خانہ خراب ہوتاہے

جو بھی شیدا کلامِ رب کا ہے
علم و حکمت کا باب ہوتاہے

راہ ماضی پہ جب پلٹتاہوں
اسکا غم ہم رکاب ہوتا ہے

اسکی نظروں کے وار کا عامل
زخم کاری جناب ہوتا ہے

عامل سلطانپوری

Poetry

 

Leave a Reply