﷽
اسلام علیکم ورحمت الله وبرکاته
( لوگوں کو ذندگی اپنی بہت پیاری ہے )
لوگوں کو ذندگی اپنی بہت پیاری ہے جو
جینے کے لےؑ سب ایمان سے نکلے جا رہے ہیں
اک شرارت یہودی و نصرانی کی جان نہ سکے
جھوٹے دعویدار محبت کے پہچانے جا رہے ہیں
کتے کے مرنے پر تڑپنے کا ڈارامہ کرنے والے
کمینے انسانی قتل سے سرشار ہونے جا رہے ہیں
جانتے ہیں سبھی رازق و خالق ہے سب کا مگر
اس رب ذالجلال کے در سے نکلے جا رہے ہیں
کیوں نہیں دیکھتے آسمان کی طرف تم سب
کتنے اشارے قیامت کے سامنے آ رہے ہیں
عقل ہی رہی نہ کویؑ سوچ کام کے ہے قابل
گدھے کا گوشت چپکے سے کھاےؑ جا رہے ہیں
اللہ نے بھیجا فقط ایک جگنو تاریک بستی میں
ہوش میں آیؑں وہ جو روشنی لوٹنے جا رہے ہیں
نوٹۤ٠
جب تک مصیبت ٹل نہیں جاتی سچے دل سے ہر وقت
صبح شام اسکا ورد کرتے جایٰؑں اسی میں انسانیت کی بھلایؑ ہے۔
استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔
” مظہر اقبال گوندل “
