بہت زیادہ لمبی چوڑی بات لکھ کر بھی جو بیان کروں تو بھی خدشہ ہے کہ ایمان کی سلامتی کے لےؑ اچھا نہیں ہوگا کہ پوری دنیا کے مسلم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں کب سے کیا کچھ ہو رہا ہے کویؑ بات بھی اب ڈھکی چھپی نہیں ہے جس کا میں کویؑ الگ زکر کرنا چاہونگا ، لیکن
اس اسلامی ریاست پاکستان میں لبیک یا رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کہنے والوں پر لاٹھی چارج کا مطلب تو کیؑ خدشات کو جنم دے رہا ہے کہ پاکستان کی حکومت مسلم حکومت ہے بھی یا نہیں ہے؟
کہ یہ دھرنا صرف از صرف ختم نبوّت کی خاطر دیا گیا ہے اور اس میں تو سب لبیک یا رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نعرہ ہی لگایؑں گے اس میں کویؑ تفرقہ بازی یا کویؑ سیاسی چیز شامل ہی نہیں تو پھر وزیر داخلہ نے ایسا آرڈر کیوں دیا ؟
کیا وہ مسلم نہیں یا ان کو موت پر یا رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شفاعت کرنے پر ایمان و یقین نہیں ہے ؟
محترم جسٹس شوکت صدیقی صاحب نے آرڈر پاس کیا تھا ہم نے بھی نیوز میں سنا اور دیکھا ہے لیکن ان کو بھی شاید وہ وقت بھول رہا ہے جب انہوں نے اپنے ریمارکس دیےؑ تھے کہ ہماری جان و مال ، عزت آبرو ، اولاد سب کچھ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پر قربان !!!
اور یہ ہی حق ہے کہ ختم نبوّت پر ایمان کامل ہونا چاہےؑ اور اس میں کسی بھی قسم کی لغزش نہیں ہونی چاہےؑ ، وگرنہ نام کا مسلم رہ جاتا ہے اور اسی چیز کو سامنے رکھتے ہوےؑ دھرنے میں تمام
عاشق رسول بھی لبیک یا رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نعرے لگاتے ہوےؑ بیٹھے رہے اسی امید پر کہ پاکستان حکومت اس غلطی کی تلافی کو ممکن بناےؑ گی اور اس غلیظ کام کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جاےؑ گی آیؑندہ ایسا کرنے والے کی سزا بھی مقرر کی جاےؑ گی وغیرہ
لیکن بد قسمتی سے ہمیشہ کی طرح اس حکومت نے غلطی پر غلطی کرنا ہی اپنے نصیب میں اس دن سے لکھوا لیا ہے کہ جب ایک عاشق رسول صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کو تختہ دار پر چڑھا کر شہید کیا گیا اور وہ جام شہادت نوش کر کے سیدھا اپنے حضور سرور کایؑنات صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو چکا ہے ۔
اب کم از کم اس حکومت کا کویؑ بھی فرد اللہ پاک کے عزاب سے نہیں بچ سکے گا کہ یہ ایک مسلم ریاست
ہے جو کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کلمہ شریف کے نام پر قایؑم ہویؑ تھی اور اسی ریاست میں
ہم نے خود وہ کچھ ہوتے دیکھا ہے جس کا تصور کرنا بھی گناہ عظیم کے زمرے میں آ جاتا ہے لیکن چند
غیر مسلم افراد نے اس ریاست کو ہی یرغمال بنا رکھا ہے جو کہ حکومت کی پوری مشینری میں گھس چکے ہیں اور اپنے غلیظ مقاصد کو بڑی ایمانداری سے پروان چڑھانے میں ہمہ وقت لگے ہوےؑ ہیں ۔
اور پچھلے چند برسوں میں کسی نہ کسی طرح کسی نہ کسی جگہ اپنی غلاظت کو نکالنے میں لگے ہوےؑ
ہیں جیسے میڈیا نے بھی کیؑ واقیات کی نشاندہی کی ہے آسٹریلیا ، سویڈن وغیرہ میں کبھی بلوچستان کے نام کا ڈھونگ اور کبھی مظلوم عورت کا بہانہ لگا کر پاکستان پر کیچڑ ڈالتے رہتے ہیں لیکن اب تو وہ لوگ
ڈایؑریکٹ ہمارے ایمان پر ہی حملہ آور ہو چکے ہیں ، سوشل میڈیا میں کتنے پیجز اور آیؑ ڈیز غلاظت انڈیل رہی ہیں کون نہیں جانتا اب ہر کویؑ جان چکا ہے لیکن اس کا حکومت نے کیا حل نکالا تھا ، کچھ بھی نہیں
کیا گیا، سوال یہ ہی زہن میں آتا ہے کہ کیوں؟؟
پاکستان کی حکومت کے کسی بھی ایک وزیر کو بھی اگر کویؑ غلطی سے ایک گالی لکھ دے گا تو وہ وزیر تب تک کھانا بھی نہیں کھاےؑ گا کہ جب تک اس شخص کے گھروالوں سمیت زمین میں دفن نہ کردے گا، لیکن اسی وزرا کی غیرت ایمانی کا یہ حال عجیب نہیں کہ ان سب کے ہوتے ہوےؑ بھی ان کے ہی ایمان تک
کو گالیاں بکی جا رہی ہیں اور وہ پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتے ، جناب راحت اندوری نے اسی خوش فہمی کے بارے میں کچھ اس طرح خوب کہا تھا ،
” دوزح کے انتظام میں لگا ہے رات دن
دعویٰ یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جاےؑ گا “
اس کے برعکس جو چند لوگ عشق رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے وابستہ ہیں جن کا ایمان کامل ہے کہ مرنے کے بعد رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ہی کی شفاعت ہو سکے گی اور وہ جانتے ہیں کہ
رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد اب قیامت قایؑم ہونے تک کویؑ بھی نبی نہیں آےؑ گا کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ہی اوّل و آخر ہیں ، وہ لوگ ختم نبوّت کے لےؑ سامنے آےؑ ہیں جن کے سینے اللہ
پاک نے رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محبتوں سے سرشار کر رکھے ہیں ۔
اب ان کے لےؑ پاکستان کے وزیر داخلہ آپریشن مقرر کر کے ان پر لاٹھیاں برسا رہے یں اور خود اپنے اقتدار کے نشے میں آ کر یہاں تک بول رہے تھے کہ ہم اگر چاہیں تو ہم 3 گھنٹے میں ان کو وہاں سے ہٹا سکتے ہیں جگہ خالی کروا سکتے ہیں ، یہی اقتدار کا نشہ بہت سوں کو ہوتا آیا ہے اور ان میں کویؑ فرعون
و شداد ہوا اور کویؑ نمرود و کارون ٹھہرا کہ یہ نشہ ہی خالص ابلیس کا دیا گیا ہوتا ہے جو بلکل ٹھیک ٹھیک
خالص ابلیس کے راستے پر چلاتا ہے جس میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی چھن جاتی ہے پھر کویؑ کہنے لگتا ہے مجھے اندر کیوں ڈالا اور کویؑ کہتا پھرتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا
میں بزات خود کچھ بھی نہیں ہوں لیکن اس سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی اس قادیان پرست حکومت کو یہ بات بتا دینا چاہتے ہیں ۔ کہ ہم ختم نبوّت پر کویؑ سمجھوتہ کبھی غلطی سے بھی نہیں کریں گے اور یہ اپنے اوچھے ہتھکنڈے آزمانے بند کریں ، شرم کریں کہ پولیس ہو یا رینجر یا آرمی سب ہمارے بھایؑ ہیں الحمد للہ اور سب ہی مسلم ہیں اور ان میں کویؑ بھی ایسا نہیں جس کو اپنے نبی پاک رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے محبت نہیں ہے اور یہ محبت ان کے دلوں سے کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی اس لےؑ آپ سب اللہ پاک سے توبہ استغفار کریں اور اللہ پاک کے عزاب سے ڈریں اس سے پہلے کہ آپ کے لےؑ توبہ کا دروازہ بند ہو جاےؑ اور آپ سب کے لےؑ صرف لعنتوں کا طوق باقی رہ جاےؑ ۔
!ختم نبوّت حق ہے اور اس حق کے لےؑ ہماری جان و مال ، عزت و آبرو سب کچھ قربان ہے